کراچی: (دنیا نیوز) چین و دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں نے سندھ کا رخ کر لیا، محکمہ سرمایہ کاری سندھ کی کوششوں سے چین کی نامور کمپنیز کا ایک اور وفد کراچی پہنچ گیا۔
چین کی کمپنیوں نے 1 ارب ڈالر کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید نے چینی وفد کا خیرمقدم کیا۔
چین کے سرمایہ کاروں کو سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ نے بریفنگ دی، دھابیجی اقتصادی زون، سندھ حکومت کی صنعت دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر قاسم نوید نے کہا کہ زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں، کراچی ماربل سٹی، حیدرآباد اقتصادی زون میں صنعت لگائی جاسکتی ہے۔
معاون خصوصی سرمایہ کاری نے کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے۔