اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ پر پس پردہ بات چیت کی تردید کردی۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ پر کوئی پس پردہ بات چیت نہیں ہورہی، پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ،دونوں ممالک میں انسداد دہشتگردی سمیت متعدد موضوعات پر مضبوط رابطے ہیں ۔