ن لیگ نہیں چھوڑی، سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں: سعد رفیق

Published On 11 November,2024 04:40 pm

لاہور:(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے مؤقف سامنے آ گیا ہے۔

رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے اس حوالے سے زیرگردش خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میری ن لیگ چھوڑنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفیٰ دینے والی خبریں چلائی جا رہی ہیں، میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔