رانا ثناء نے بشریٰ بی بی کی رہائی بارے خواجہ آصف کے بیان کی تردید کر دی

Published On 30 October,2024 10:02 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی درست فیصلہ ہے، ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں کہ یہ کسی ڈیل کا نتیجہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، یہ سارا عمل قانون کے مطابق ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا غائب ہونا اور پھر بشریٰ بی بی کا ضمانت پر رہا ہوکر پشاور جانا اتنا سادہ معاملہ نہیں، یہ سب ڈیل کے اشارے ہیں۔