بیرسٹر گوہر کی اسٹبلیشمنٹ سے ڈیل اور پارٹی میں فارورڈ بلاک کی تردید

Published On 29 October,2024 04:49 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسٹبلیشمنٹ سے ڈیل اور پارٹی میں فارورڈ بلاک کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بوگس کیسز میں ریلیف ملنا ہی تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، بوگس کیسز سے ریلیف ملنا ہی تھا۔ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، صرف اختلاف رائے ہے۔ پارٹی ورکر اور لیڈر بانی کی قیادت میں متحد ہیں۔ فواد چوہدری کی واپسی سے متعلق فیصلہ بانی کریں گے۔

دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چھبیسویں ترمیم ہضم نہیں ہوئی اور ستائیس ویں کی بات ہو رہی ہے، حکومت جو بھی قانون سازی کرے۔ سوچ سمجھ کرکرے، ہم ہمیشہ اپوزیشن میں نہیں رہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے کوئی سیاسی ڈیل نہیں کی۔