لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے یہ ویڈیو قومی اسمبلی ہے جہاں اراکین آپس میں لڑ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو جعلی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی طرف سے آٹھ مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی ، تاہم تین اپریل کو فیصلہ کن روز والے دن ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اس قرار داد کو سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی منظوری دیدی تھی۔
اس دوران ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی بڑھنے کے بعد ملک بھر میں ہیجان سے کیفیت پیدا ہوئی ، پی ٹی آئی جلسوں میں مگن ہے اپوزیشن کی نظریں سپریم کورٹ پر براجمان ہیں۔
تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر کافی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی آپس میں لڑ پڑے ہیں، حقیقت اس وقت عیاں ہوئی جب ویڈیو کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ یہ ویڈیو قومی اسمبلی کی نہیں بلکہ سندھ اسمبلی کی ہے۔
گردش کرنے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے لانے کی کوشش پر پتہ چلا کہ جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے یہ ویڈیو سندھ اسمبلی کی ہے اور یہ 2 مارچ 2021ء کی ہے۔
#FactCheck: Old video of a brawl from Sindh assembly shared as recent visuals from Pakistan National Assembly.
— Factopolis Pakistan (@factopolis_pak) April 6, 2022
We did a fact on the circulating video & found it to be Sindh Assembly, recorded on March 2, 2021.
Thread. #BREAKING #establishment #Pakistan #amirliaquat pic.twitter.com/VgmK6Uw85J