لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر سیّد فخر امام نے مسلم لیگ ن میں جانے کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان، پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان سے متعلق خبریں چل رہی تھیں کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں، تاہم دونوں رہنماؤں نے ان خبروں کو جعلی قرار دیدیا تھا۔
اسی حوالے سے ایک اور رکن قومی اسمبلی سے متعلق خبریں چل رہی ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں جعلی قرار
وفاقی وزیر سیّد فخر امام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت اور استعفیٰ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت اور استعفی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت, بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
— Syed Fakhar Imam (@SFakharImam) March 29, 2022