ممئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اور خوبرو اداکارہ سنی لیون نے کناڈا فلم میں آئٹم گانا کرنے کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کناڈا فلم (Cottonpete Gate) میں آئٹم سانگ کریں گی، اس فلم کے ڈائریکٹر وائی راجکمار ہیں، یہ سنی لیونی کا مقامی فلم انڈسٹری کے لیے تیسرا آئٹم سانگ ہے۔
ان خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے بالی ووڈ کی مشہور اور خوبرو اداکارہ سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ معاف کیجئے گا غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، میں فلم (Cottonpete Gate) میں کام نہیں کر رہی۔
Sorry this is Misinformation: I have nothing to do with the film Cottonpete Gate--- #FAKENEWS
— sunnyleone (@SunnyLeone) July 16, 2021
آخر میں انہوں نے فیک نیوز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔