لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ امریکا کے دورے کی ہے، تاہم بتاتے چلیں کہ یہ تصویر جعلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہر ہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی پی چیئر مین نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے وہ لائن میں کھڑے ہیں اور موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ پی پی چیئر مین پر تنقید کر رہے ہیں، تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ تصویر امریکی شہر نیو یارک کی ہے، سوشل میڈیا صارفین پی پی چیئر مین پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بلاول امریکا میں لائن میں کھڑے ہیں لیکن پاکستان میں یہ لائن میں کھڑے نہیں ہوتے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حقیقت کو جاننے کے بعد پتہ چلا یہ تصویر امریکا کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے اور یہ تصویر الیکشن 2018ء کی ہے، جب بلاول بھٹو زرداری لاہور میں انتخابی مہم چلانے کے لیے فلائٹ کے ذریعے لاہور جا رہے تھے۔