لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرے بارے میں جھوٹ پر مبنی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا۔ ایک مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ 4 جولائی کو اپنے شوہر کے ہمراہ ترکی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی، شوہر نے خود پروپوز کیا:حریم شاہ
متنازع ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ چند دنوں سے سندھ کے صوبائی وزیر کے ساتھ شادی کرنے کی خبروں کی وجہ سے میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ مختلف میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حریم شاہ کی شادی اور شادی کی تصاویر کے حوالے سے کئی خبریں زیرگردش ہیں جن پر ردعمل دیتے ہوئے حریم شاہ نے نیا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
حریم شاہ نے انسٹاگرام پر دو ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی تصاویر کے حوالے سے کہا کہ میری آپ تمام لوگوں سے ایک ہی التماس ہے کہ میرے بارے میں غیر مصدقہ خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ میں اس بات پر حیران ہوں کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا وزٹ کیا جارہا ہے اور میں نے جہاں سے برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز ان بیوٹی پارلرز میں پہنچے اور ان سے میرے بارے میں مختلف سوالات کررہے ہیں کہ میں برائیڈل فوٹوشوٹ کروانے کا کتنا معاوضہ لیتی ہوں، وغیرہ۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر سندھ کے صوبائی وزیر: حریم شاہ نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی
انہوں نے ان بیوٹی پالرز انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جہاں سے انہوں نے برائیڈل شوٹ کروایا تھا کہ یہ تمام بیوٹی پارلرز اپنی تشہیر اور اپنا نام میڈیا میں لانے کے لیے میرے بارے میں میڈیا کو جھوٹی اور من گھڑت باتیں بتارہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ میری آپ سب سے التماس ہے اگر آپ کو کوئی خبر چلانی ہے تو پہلے اس بارے میں مجھ سے تصدیق کرلیں۔ یہ میرا بڑاپن ہے کہ میں بیوٹی پارلرز کی تشہیر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کرتی ہوں لہذا انہیں بھی دائرے اور اپنی اوقات میں رہنا چاہئے۔