لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر ہزاروں مرتبہ شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سیلاب آیا ہوا ہے۔ یہ تصویر جعلی ہے کیونکہ حقیقت میں یہ تصویر بھارتی شہر ممبئی کی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ تصویر ٹویٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے 29 جولائی 2020ء کو شیئر کی، جسے اب تک 7 ہزار سے زائد مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔
رمیز راجہ کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ سندھ حکومت نے پورے کراچی کے لیے دودھ پتی چائے کا بندوبست کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی شہر کراچی صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے، اس تصویر کو فیس بک پر متعدد لوگوں نے شیئر کیا ، ہم یہاں سب کو بتاتے چلیں کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔
اے ایف پ کے مطابق گوگل پر اسی طرح کی تصویر کو سرچ کیا گیا تو پتہ چلا یہ تصویر کراچی کی نہیں بلکہ بھارتی شہر ممبئی کی ہے،اس تصویر کے کیپشن میں ہندی زبان میں لکھا ہے کہ ’شی، تم کتنی چائے پی سکتا ہو۔ می: اس تصویر کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر سراں ادارے کے مطابق گوگل پر سرچ کے دوران پتہ چلا کہ یہ بھارتی ریاست کے ممبئی کے علاقے تلک نگر کی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس نے بھی یہ خبر شیئر کی تھی۔ جس کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔