نیویارک: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر اور سینئر سیاستدان نینسی پلوسی کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
فیس بک کی فیکٹ چیکر نے وائرنے والی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویڈیو کو جوڑ توڑ کر بنایا گیا ہے، ویڈیو میں نینسی پلوسی نشے میں تھی۔فیس بک پر یہ ویڈیو جمعرات سے لیکر اب تک 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ’سی این این‘ کے مطابق اسی طرح کی ایک اور ویڈیو ایوان نمائنندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کی گزشتہ سال مئی 2019ءکو شیئر کی گئی تھی، اس طرح انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک سے ویڈیو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، فیس بک نے ہٹانے کی بجائے اس پر فیکٹ چیک کا لیبل لگایا تھا۔
سی این این کے مطابق نئی ویڈیو کو سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے نہیں ہٹایا اور اسے متعدد لوگوں نے دیکھا ہے، لیکن ویڈیو کے اوپر ’انتباہی ‘ کا لیبل لگایا ہوا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے اس پر بھی انتباہی لوگو لگا ہوا ہے۔