یہ ویڈیو اوپن کرنے سے آپ کا فون ہیک ہو سکتا ہے، واٹس ایپ پر جعلی پیغام پھیل گیا

Last Updated On 17 July,2020 09:16 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مشہور ایپ واٹس ایپ کے ذریعے پھیلائے گئے اس میسج میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی ٹیلی وژن چینل سی این این نے خبردار کیا ہے کہ "Argentina is doing it" ویڈیو کو کھولا تو آپ کا موبائل ہیک ہو سکتا ہے۔

بھارت میں پھیلائے گئے اس واٹس ایپ میسج میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا جھوٹا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ "Argentina is doing it" نامی اس ویڈیو کو اوپن کرنے والوں کا فون صرف 10 سیکنڈ کے اندر اندر ہیک ہو سکتا ہے، اس لئے صارفین اس میسج کو کھولنے سے خبردار رہیں۔

مزے کی بات یہ ہے جس طرح پاکستان میں ایسے جھوٹے میسجز میں کہا جاتا ہے کہ اس پیغام کو اپنے دوستوں، عزیزوں اور دیگر افراد تک پھیلا دیں تاکہ وہ اس ‘’ویڈیو’’ سے محفوظ رہ سکیں، بالکل اسی طرح انڈیا میں بھی اسے وائرل کرنے کی تلقین کی گئی۔