لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزارت داخلہ کی جعلی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت نے 13 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش وزارت داخلہ کی جعلی پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری محکمے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے بروز بدھ 04 مارچ سے بروز پیر مورخہ 16 مارچ تک بند رہیں گے۔
اس جعلی پریس ریلیز میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اسے ملک کے تمام نیوز چینلز اور اخبارات میں مشتہر کیا جائے۔ تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے اس قسم کی کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔
اس لیے عوام الناس خصوصاً سرکاری ملازمین سے التماس ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام سرکاری دفاتر میں چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔