لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی میں فلٹر کے پانی سے نہاتے ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکار خاقان شاہنواز اپنی خوبصورت آنکھوں اور جلد کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، جس کی وجہ سے مختلف پروگرامز میں ان کی جلد کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی پوچھا جاتا ہے۔
اداکار خاقان شاہنواز نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی اداکاری سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
میزبان نے خاقان سے ان کے آبائی علاقے سیالکوٹ اور کراچی کی آب و ہوا کے بارے میں پوچھا، جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ سیالکوٹ کا زمینی پانی بہت اچھا ہے جس سے ان کی جلد اور بال مزید اچھے ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کراچی کے پانی کے حوالے سے کہا کہ کراچی کا پانی گندا ہے، جلد اور بال خراب ہوتے ہیں اسی لیے وہ کراچی میں فلٹر کے پانی سے نہاتے ہیں، اداکار نے مزید کہا کہ لاہور کا پانی کراچی سے بہتر ہے لیکن سیالکوٹ کے مقابلے میں لاہور کا پانی بھی اچھا نہیں ہے۔