بگ باس سے مشہور ہونیوالی ادکارہ شہناز گل نے نیا گھر خرید لیا

Published On 03 May,2023 01:44 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی شہناز گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نئے گھر کے حوالے سے دی جانے والی مداحوں کی مبارکباد کو شیئر کیا۔

شہناز گل کی انسٹاگرام سٹوریز کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے نیا گھر خرید لیا ہے، مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والی مبارکباد کے پیغامات کواداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں شیئر کیا۔

ایک پیغام میں یہ لکھا ہوا تھا کہ پیاری گڑیا! نئے گھر کی آپ کو مبارک، ہمیں آپ کی کامیابی پر بہت فخر ہے۔

ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے ایک گھر خریدا ہے، اس طرح ہم آپ کے ساتھ رہیں گے، ساتھ ہی یہ دعا بھی کی گئی کہ آپ کے گھر اور داخل ہونے والے تمام لوگ خوش و آباد رہیں۔

یاد رہے کہ شہناز گل نے سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔