ہانیہ عامر نے اپنی بغیر میک اپ کے تصویر شیئر کردی

Published On 03 May,2023 01:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی بنا میک اپ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی 26 سالہ ہانیہ عامر کی پوسٹ کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’صبح کی دھوپ‘، جسے ساڑھے 6 لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی عید کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔