ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف ٹیلی ویژن ہوسٹ، اینکر اور کامیڈین سوبی سریش 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ و کامیڈین سوبی سریش جگر سے متعلق مسائل کا شکار تھیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سوبی کو جگر کی شدید خرابی پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں یرقان کی بھی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب وہ ہسپتال میں ہی انتقال کر گئی ہیں۔
سوبی کے انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔