آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کے نئے گانے ’’ وش ملے ‘‘ کا ٹیزر ریلیز

Published On 22 February,2023 02:31 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے نئے گانے ’’ وش ملے ‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا، گانے میں آئمہ کے ساتھ معروف گلوکار ساحر علی بگا بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے اپنے نئے گانے ’’ وش ملے ‘‘ کا ٹیزر ریلیز کیا، ٹیزر میں بلوچی ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے۔

 

علاوہ ازیں آئمہ بیگ نے اپنی انسٹا سٹوری میں بتایا کہ ان کا نیا گیت بلوچستان کی ثقافت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ میں بلوچستان کی میٹھی زبان اور خوبصورت روایات پر ایک گیت بنانا چاہتی تھی اور اس گیت کے ذریعے ایک بڑے صوبے کی ثقافت کو منایا جائے گا، میں ہمیشہ سے اپنے ملک کی ثقافت کی حامی رہی ہوں چاہے وہ پنجابی ہو یا سرائیکی اور یہ ہم پر قرض ہے کہ ہم فراموش شدہ علاقوں کی ثقافت کو فروغ دیں۔