مداح نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مقدمے کی دھمکی دیدی

Published On 22 February,2023 09:03 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کے ایک مداح نے اپنی عمر چھپانے پر پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دے دی ہے۔

اداکار اپنے مداحوں سے گفتگو کیلئے اکثر ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن رکھتے ہیں اور وہیں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ایک مداح نے فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ سے اداکار کی ایک شرٹ کے بغیر تصویر شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ شاہ رخ جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کی عمر 57 برس ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے مذاق مذاق میں اداکار کو دھمکی دی کہ وہ عمر چھپانے پر شاہ رخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

شاہ رخ خان نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا پلیز مت کرو یار، ٹھیک ہے، میں ہی مان جاتا ہوں کہ میں 30 برس کا ہوں، اب میں نے سچ بتادیا ہے اور میری اگلی فلم کا نام بھی ’جوان‘ ہے۔