میرا نیا گیت 'وش ملے' بلوچی ثقافت کو خراج تحسین ہے: آئمہ بیگ

Published On 22 February,2023 08:54 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ ان کا نیا گیت "وش ملے" بلوچستان کی ثقافت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہے۔

آئمہ بیگ کے گیت کا عنوان ’وش ملے‘ ہے اور اس میں ان کے ساتھ معروف گلوکار ساحر علی بگا نے پرفارم کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ ان کا گیت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی ثقافت کیلئے ایک خراج تحسین ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ میں بلوچستان کی میٹھی زبان اور خوبصورت روایات پر ایک گیت بنانا چاہتی تھی اور اس گیت کے ذریعے ایک بڑے صوبے کی ثقافت کو منایا جائے گا۔

گلوکارہ نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے اپنے ملک کی ثقافت کی حامی رہی ہوں چاہے وہ پنجابی ہو یا سرائیکی اور یہ ہم پر قرض ہے کہ ہم فراموش شدہ علاقوں کی ثقافت کو فروغ دیں۔

ساحل علی بگا اور آئمہ بیگ نے اپنے گانے کا تازہ پوسٹر بھی جاری کیا ہے اور اس میں بلوچی ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے۔