سنجے لیلا بھنسالی کے نئے پراجیکٹ ’’ ہیرا منڈی ‘‘ کی پہلی جھلک جاری

Published On 20 February,2023 03:45 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے نئے پراجیکٹ اور ویب سیریز ہیرامنڈی کا ٹیزر ریلیز کر دیا، ٹیزر میں اداکارہ سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا کا روپ پیش کیا گیا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے سے جاری کئے گئے ٹیزر کے پوسٹر میں پہلے ہی اس ٹیکسٹ کو متعارف کرایا گیا کہ سنجے نے ایک ایسی دنیا  متعارف کرائی جہاں طوائفیں ملکہ تھیں، جبکہ ٹیزر میں تمام اداکاراؤں کو سنہری لباس پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ بطور فلمساز ہیرامنڈی میرے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ لاہور کی طوائفوں پر بننے والی اپنی نوعیت کی ایک منفرد فلم ہوگی، ہیرامنڈی جسے لاہور کا بازار حسن کہا جاتا ہے، اس ویب سیریز کی کہانی بھی اسی بازار حسن سے منسلک خواتین کی زندگی پر مبنی ہے۔

معروف فلمساز نے ہیرا منڈی کو مشکل ترین منصوبہ بھی قرار دیا تاہم ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ وہ اسے توقعات کے مطابق پورا کریں گے۔