بگ باس 16 کے فاتح نے مقبولیت میں شاہ رخ اور کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Published On 20 February,2023 12:21 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس سیزن 16 کے فاتح الطاف نے مقبولیت میں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور سٹار کرکٹر ویرات کوہلی مقبولیت کی دوڑ میں ’بگ باس 16‘ کے فاتح الطاف جو ایم سی سٹین کے نام سے مشہور ہیں سے پیچھے رہ گئے۔

ایم سی سٹین کی بگ باس جیتنے کے بعد شیئر کی گئی انسٹا گرام پوسٹ کو 69 لاکھ 52 ہزار 351 لائیکس ملےجبکہ ایک لاکھ 47 ہزار 545 افراد نے کمنٹس کیے، لائیکس اور کمنٹس کی یہ تعداد اس سے قبل کبھی کسی بگ باس کے فاتح کی پوسٹ پر نہیں ہوئی۔

ایم سی سٹین نے انسٹاگرام پر پہلا "لائیو سیشن" کیا تو 10 منٹ میں اسے 5 لاکھ 41 ہزار افراد نے دیکھا، یہ لائیو سیشن دنیا کے 10 لائیو سیشنز میں شامل ہوا، شاہ رخ خان کے لائیو سیشن کو سب سے زیادہ ویوز 2 لاکھ 55 ہزار ملے تھے۔

ایم سی سٹین کی پوسٹ کا موازنہ ویرات کوہلی کی پوسٹ سے بھی کیا گیا جس میں کوہلی پیچھے رہ گئے۔