ایمن خان نے ٹی وی سکرین پر واپسی کے بارے بتا دیا

Published On 16 February,2023 03:53 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے ٹیلی ویژن ( ٹی وی ) سکرین پر واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ سکرین پر واپسی ضرور کریں گی لیکن ابھی نہیں۔

حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ساتھ ’’ دی مرزا ملک شو ‘‘ میں شرکت کی جہاں انڈسٹری کی معروف جوڑی نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے اور اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔

شو کی میزبان ثانیہ ملک نے جب ایمن سے ان کی ٹی وی سکرین پر واپسی کے بارے پوچھا تو اداکارہ نے بتایا کہ دراصل میں کافی عرصے سے کام کر رہی ہوں، میں نے بچپن سے کام شروع کیا تھا، پھر میری شادی ہو گئی اور جلد ہی ایک بیٹی ، جس کے بعد میں نے بریک لیا لیکن میں اپنی بریک سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہوں، تاہم ، شاید میں واپس آؤں گی لیکن ابھی نہیں۔

بڑے پردے پر کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرا بڑے پردے پر کام کرنا سب کے لئے ایک سرپرائز ہو سکتا ہے، حتیٰ کہ منیب کے لئے بھی سرپرائز ہوگا۔

اس موقع پر منیب بٹ کا کہنا تھا کہ سکرین پر واپس آنا صرف ایمن کا انتخاب ہوگا اور انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔