دھرمندر اپنی نئی فلم 'تاج' میں 'شیخ سلیم چشتی' کا کردار ادا کریں گے

Published On 15 February,2023 09:55 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمندر دیول اپنی نئی فلم میں صوفی شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھرمندر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’تاج‘ میں اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں صوفی حضرت شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کریں گے۔

کونٹیلو ڈیجیٹل کے بینر تلے والی اس فلم میں مغلیہ سلطنت کے ایوانوں اور مغل دور کے مختلف واقعات کو کہانی کے طور پر پیش کیا جائے گا جس میں صوفی شیخ سلیم چشتی کے کردار کو بھی نمایاں رکھا گیا ہے۔

فلم میں بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ بادشاہ اکبر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جو ایک قابل جانشین کی تلاش میں ہے،اس فلم میں مغلیہ سلطنت کے عروج اور زوال کو کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جائے گا۔