عتیقہ اوڈھو نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Published On 15 February,2023 03:29 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے، اداکارہ نے سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر اور ریلز شیئر کی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکارہ کو حرم میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ میں نے عمرہ ادا کرلیا ہے، میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر پر بلایا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ ایک بہت ہی خوبصورت کیفیت تھی اس میں میں نے خود کو اللہ تعالیٰ کے قریب محسوس کیا ۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے غلافِ کعبہ کی سلائی میں حصہ لینے کی سعادت بھی حاصل کی، ان کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ’کِسوا‘ ( خانہ کعبہ کا غلاف) پر سونے کی تاروں سے کڑھائی کرتے ہوئے نظر آ ر ہی ہیں۔