اداکارہ سجل علی نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں

Published On 18 January,2023 05:40 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں، اداکارہ نے اپنی 29 ویں سالگرہ فیملی اور دوستوں کے ساتھ منائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اداکارہ کو سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی بہن اداکارہ صبور علی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ڈرامہ ’ صنف آہن ‘ میں ان کی قابلِ ذکر مہارت سے لے کر آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی اداکاری والی فلم ’ موم ‘ تک ایسا کوئی کردار نہیں ہے جسے سجل علی نے خوبصورتی سے نہ نبھایا ہو۔

خیال رہے کہ سجل علی کو ’’ فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز ایوارڈ نائٹ ‘‘ میں ’ پاکستانی سنیما کا سب سے مقبول چہرہ ‘ ، ’ پاکستان کا ہونہار ستارہ ‘ اور ’ پاکستانی سینما کا رجحان ساز‘ کے ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔