یشال شاہد کا مداحوں کو ذہنی تناؤ کو سنجیدگی سے لینے کا مشورہ

Published On 18 January,2023 03:38 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی گلوکارہ یشال شاہد نے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مداحوں کو بیماری کو سنجیدگی سے لینے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک طویل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے بتایا کہ وہ بہت خوش مزاج اور دوستوں سے ملنے جلنے کے عادی تھیں لیکن انہیں علم ہی نہیں ہوا کہ وہ کب ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر تنہائی پسند ہوگئیں۔

یشال نے مداحوں کو بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے ذہنی تناؤ کی تشخیص کی اور اپنی صحت کو ہر چیز سے اوپر رکھتے ہوئے اہل خانہ کے پاس واپس گئیں تاکہ بہتر محسوس کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر جسم کا کوئی بھی حصہ اگر بیمار ہو جائے یا کام کرنا چھوڑ دے تو آپ پھر بھی کسی نہ کسی حد تک کام کر سکتے ہیں، مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں، لیکن اگر آپ کا ذہن بیمار ہوجائے تو آپ کچھ بھی سوچنے سمجھنے کے قابل ہی نہیں رہتے۔