میری جسمانی فٹنس کا راز ڈسپلن میں چھپا ہے: ہریتک روشن

Published On 17 January,2023 09:58 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی کے سپر سٹار اداکار ہریتک روشن نے اپنی جسمانی فٹنس کا راز بتا دیا۔

اداکار ہریتک روشن غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ آج میں آپ کواپنی جسمانی فٹنس کے حوالے سے بہت بیزار کن راز بتانے والا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری جسمانی فٹنس کا راز ڈسپلن میں چھپا ہے، میری فٹنس کے پیچھے کوئی جدید تکنیک نہیں بلکہ صدیوں پرانی تکنیک یعنی ڈسپلن ہے، زندگی کے لیے میرا مقصد فٹ اور خوش رہنا ہے۔

49 سالہ اداکار نے کہا کہ میں دنیا کے چند سست ترین افراد میں سے ایک ہوں، میں اتنا سست ہوں کہ مجھے خود کو فٹ رکھنا پڑتا ہے۔

ریتھک روشن نے کہا کہ میری حالیہ فلم باکس آفس میں کامیاب نہیں ہوئی، باکس آفس کسی اداکار کے لیے بہت اہم ہوتا ہے مگر میں نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں لوگوں کی اچھی رائے سنی جس سے میرے اندر مزید اچھا کام کرنے کا جذبہ بڑھا۔