ثروت گیلانی کی جاوید اختر اور زویا اختر سے ملاقات

Published On 18 January,2023 02:47 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے دبئی میں بھارتی شاعر جاوید اختر اور انکی بیٹی فلمساز زویا اختر سے ملاقات کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ثروت گیلانی نے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ ماسٹر جاوید اختر صاحب اور ان کی شاندار فلمساز بیٹی زویا اختر سے مل کر خوشی ہوئی ‘‘ ۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے شوہر اداکار فہد مرزا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ماشا اللہ، تمہیں ہر روز اس حیرت انگیز انسان کے طور پر پروان چڑھتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ تمہارا مقدر ایسا ہی تھا ‘‘ ۔

ثروت گیلانی نے جواب میں لکھا کہ ’’ میری جان میں آپ کی تائید کے ساتھ دنیا فتح کرسکتی ہوں ‘‘۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر معروف گلوکار علی ظفر اور اداکارہ عائشہ عمر کی بھی جاوید اختر سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہیں۔