لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ماڈلز کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ماڈلز کے خلاف مہم چلانے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے تھے۔ بھارت کے علاوہ لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاؤنٹس آپریٹ ہوئے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے دونوں کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔