مرحوم والدہ کو یاد کرنے کے لئے پرانے گانوں کا سہارا لیتی ہوں: سجل علی

Published On 08 January,2023 10:41 pm

کراچی: (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرنے کیلئے پرانے گانوں کا سہارا لیتی ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے ایک نجی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہا کہ پرانی موسیقی کے ذریعے والدہ کو اپنے آس پاس محسوس کرتی ہوں۔

انٹرویو میں سجل علی نے پرانے گانوں سے اپنی محبت اور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ پرانے گانے شوق سے سنا کرتی تھیں اسی وجہ سے ان میں بھی پرانے گانوں کی دلچسپی پیدا ہوئی۔

سجل نے مزید کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد پرانے گانوں کے ذریعے وہ اب بھی انہیں اپنے قریب محسوس کرتی ہیں کیونکہ پرانے گانے اور موسیقی کا شوق ان کی والدہ سے ان میں منتقل ہوا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکی زندگی کا سب سے بڑا نقصان والدہ سے بچھڑنا ہے۔ سجل اور ان کی بہن صبور دونوں ہی اپنی والدہ کے بے حد قریب تھیں اور ان کے انتقال نے دونوں کی زندگی کو مکمل بدل کر رکھ دیا۔