آخر آج میری دادا سے ملاقات ہو ہی گئی: عرفی جاوید

Published On 08 January,2023 08:41 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاوید نے اپنی انسٹاگرام سٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ بالی وڈ کے لیجنڈ بھارتی مصنف جاوید اختر کے ساتھ موجود ہیں۔

اپنے بے باک انداز کے علاوہ اداکارہ عرفی جاوید اپنے سر نیم کی وجہ سے بھی مشہور ہیں کیونکہ لوگ ان کے سر نیم کی وجہ سے انہیں نامور ادیب جاوید اختر کی پوتی سمجھتے ہیں۔

تاہم اب عرفی کی حالیہ اسٹوری دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عرفی بھی ان افواہوں سے تاحال خاصی محظوظ ہوتی ہیں،عرفی جاوید کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ معروف ادیب جاوید اختر کے ساتھ موجود ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا گیا کہ  بالآخر میں نے اپنے دادا سے ملاقات کی، اس کے علاوہ وہ ایک لیجنڈ بھی ہیں اور صبح سویرے بہت سارے لوگ جاوید اختر سے سیلفی لینے کیلئے قطار میں کھڑے ہوئے تھے لیکن انہوں نے کسی کو منع نہیں کیا اور ہر کسی سے مسکرا کر بات چیت کرتے رہے۔