ثناء جاوید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی

Published On 07 January,2023 09:56 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے اور اپنے مداحوں کو فیک اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے اپنے فیک اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے اور عوام کو بتایا کہ وہ ٹویٹر استعمال نہیں کرتیں اور اس پر موجود ٹویٹوں کو ان کی رائے نہ سمجھا جائے۔

اداکارہ نے میڈیا اداروں سے بھی درخواست کی کہ ان کے متعلق کوئی خبر بنانے سے قبل وہ اداکارہ سے تصدیق ضرور کریں کیوں کہ وہ ٹویٹر پر نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ثناء جاوید کا فیک اکاؤنٹ 2016 سے ایکٹیو ہے اور اس پر تقریباً چالیس ہزار فالوورز بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری سے صباء قمر اور حدیقہ کیانی بھی فیک اکاؤنٹ کا شکار ہوچکی ہیں۔