نئی دہلی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے بیٹی راحہ کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے ، آئندہ 2سال کیلئے بیٹی کی تصویر دنیا کے سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر نے نیتو کپور کے ہمراہ ممبئی میں "پاپارازی "سے ملاقات کی جس دوران اداکار جوڑی نے پاپارازی سے بیٹی راحہ کی پرائیویسی کے لیے درخواست کی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹی راحہ کی 2 سال تک کوئی بھی تصویر نہ لی جائے، رنبیر نے اس دوران پاپارازی کو ٹریٹ بھی دی، یہی نہیں رنبیر نے اپنا موبائل فون کھول کر اس تقریب میں شامل تمام افراد کو بیٹی راحہ کی تصویر بھی دکھائی۔
تاہم درخواست کی کہ بچی کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے 2 سال تک کوئی تصویر نہ لی جائے، رنبیر نے پاپا رازی کو بتایا کہ اس سے قبل انھوں نے راحہ کی تصویر کسی سے شیئر نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد 6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
بعد ازاں انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی بیٹی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحہ‘ رکھا ہے۔