اُشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنیوالوں کو ’بھائی‘ کہنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

Published On 16 November,2022 01:21 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا  بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ بھائی کیوں کہتی ہو، پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے ۔

اشنا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ  اگر بھائی نا کہیں تو بہت سے حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے ۔

اداکارہ نے مرد حضرات کے لئے لکھا  اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔