اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی اعتراضات پر قائم کمیٹی نے سنسر بورڈ کو فلم جوائے لینڈ کا دوبارہ جائزہ لینے کی تجویز دیدی۔
ذرائع کے مطابق فلم "جوائے لینڈ" پر سنسر بورڈ کی پابندی کے معاملے پر قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے فلم سے متعلق اپنی تجاویز مرتب کرلیں۔
کمیٹی نے فلم بینی کی اور فلم کا بغور جائزہ لیا، اس سے قبل فلم کو 4 رکنی سنسر بورڈ نے پاس کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 9 رکنی سنسر بورڈ نے فلم جوائے لینڈ پر پابندی عائد کی تھی، وفاقی وزیر قانون سردار ایاز صادق نے خصوصی کمیٹی کی صدارت کی، کمیٹی میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، قمر زمان کائرہ، امین الحق اور چودھری سالک حسین نے بھی شرکت کی۔