لاہور: ( دنیا نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے مفت علاج معالجے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اداکار طارق ٹیڈی کی بیماری کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ طارق ٹیڈی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو طارق ٹیڈی کے فری علاج معالجے کیلئے فی الفور اقدامات کی بھی ہدایت دے دی ہے۔