گلوکارہ حدیقہ کیانی کی طویل علالت کے بعد والدہ انتقال کر گئیں

Published On 15 October,2022 12:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مایا ناز گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ اور شاعرہ خاور کیانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

حدیقہ کیانی کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ان کی والدہ کی تصویر شیئر کی اور انتقال کی اطلاع دی جس میں بتایا گیا کہ خاور کیانی کا انتقال 14 اکتوبر کو اپنے گھر میں ہوا، وہ کئی عرصے سےبستر مرگ پر تھیں۔

انسٹا گرام پوسٹ میں لوگوں سے درخواست کی گئی کہ اس تکلیف دہ موقع پر ان کی فیملی پرائیویسی کا احترام رکھا جائے اور مداح ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

یاد رہے کہ خاور کیانی نے اپنی زندگی میں کئی کتابیں لکھیں اور اس کے علاوہ پاکستان کے مشہور گانے بھی لکھے جن میں  بوہے باریاں  اور 1999 کے ورلڈ کپ کا گانا  انتہائے شوق  شامل ہے۔