'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کا باکس آفس پر قبضہ، پاکستان میں پہلے دن 4.9 کروڑ بزنس

Published On 14 October,2022 02:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) لالی ووڈ کی بڑے بجٹ کی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بڑے پیمانے پر دنیا بھر کے کئی ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور ریلیز کے پہلے دن سے ہی فلم نے مقامی اور بین الاقوامی باکس آفس پر اچھے بزنس کا آغاز کیا ہے۔

پاکستانی عوام نے فلم کی کہانی پر مِلا جُلا ردِعمل دیا ہے، عوام پرانے مولا جٹ کی مقبولیت کی وجہ سے کہانی کی تعریف کر رہے ہیں جو ایک کلٹ کلاسک تھا، تاہم ناظرین کا کہنا ہے کہ یہ فلم پرانے مولا جٹ کا ریمیک نہیں ہے۔

بلال لاشاری کی 70 کروڑ کے بڑے بجٹ کی یہ فلم ریلیز کے پہلے دن ہی مقامی طور پر 4.9 کروڑ اور بین الاقوامی سطح پر 4.4 کروڑ اکٹھے کرنے میں کامیاب رہی۔

فلم کو دنیا بھر میں 420 سکرینز پر دکھایا جا رہا ہے جبکہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ نئی مولا جٹ کچھ ہی ہفتوں میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔