پروفیسر عابد فاروق المعروف باغی برین ہیمرج کے باعث انتقال کرگئے

Published On 15 December,2021 05:06 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی شو میں پروفیسر باغی کا کردار ادا کرنے والے پروفیسر عابد فاروق انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق برین ہیمرج کے باعث پروفیسر عابد فاروق باغی دارفانی سے کوچ کرگئے،وہ نجی ٹی وی شو میں اپنے کردار پروفیسر باغی کےباعث مشہور ہوئے۔

پروفیسر باغی پاکستان ،یو اے ای اور دیگر ممالک میں بھی بطور پروفیسر مختلف تعلیمی اداروں میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔