برائیڈل شو میں گرنے کے بعد اداکارہ علیزے شاہ کا بیان سامنے آ گیا

Published On 14 December,2021 05:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) برائیڈل شو کے دوران گرنے والی پاکستان کی معروف اور خوبرو ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ کا بیان سامنے آ گیا۔

لاہور میں برائیڈل کٹیور ویک کے دوران اداکارہ علیزے شاہ ریمپ پر واک کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکی تھیں اور گر پڑی تھیں۔ علیزے کی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور اب انہوں نے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ان کا ریمپ پر واک کرتے ہوئے گرنا محض ایک غلط فہمی تھی۔ میں بائیں طرف جارہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے بس اسی کنفیوژن میں، میں پھسل گئی۔

علیزے شاہ نے اس موقع پر شازیہ منظور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ جی نے مجھے پیار سے واپس اٹھایا اس کے علاوہ میری ساتھی ماڈلز نے بھی میری حوصلہ افزائی کی۔ مجھے اپنے ارد گرد موجود ان پاورفل اور مضبوط خواتین کا ساتھ ہونا اچھا لگا۔

علیزے شاہ نے مزید لکھا زندگی اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے اور کچھ لوگ گرتے بھی ہیں لیکن کبھی یہ نہ سوچیں کہ سب کچھ ختم ہوگیا۔ ہم سب ساتھ مل کر ایک مثبت فرق لائیں گے۔