پاکستان کے سینئر اداکار انیل چودھری انتقال کرگئے

Published On 13 December,2021 09:50 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار انیل چودھری انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹی وی ڈراموں کے سینئر اداکار انیل چودھری انتقال کرگئے جن کی نمازہ جنازہ کل ادا کی جائے گی ۔

فلم، ٹی وی اور تھیٹر میں کام کرنے والے اداکار نے ہٹ ڈرامہ پناہ میں اپنے کام سے شہرت حاصل کی۔آخری دفعہ آخری چٹان میں خوارزم شاہ کے کمانڈر کے طور پر بھی کام کیا۔

وہ قاسم جلالی اور بختیار احمد کے تاریخی کاموں کا حصہ تھے لیکن مالی طور پر مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے آخری سالوں میں انہوں نے آرٹس کونسل کے باہر جوتے پالش کرنا شروع کیے لیکن کسی نے بھی ان کی اس حالت میں مدد نہیں کی۔