پشاور: مسجد کے اندر مخالفین کی فائرنگ، پشتو گلوکار جاں بحق

Published On 03 September,2021 04:50 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر مسجد کے اندر مخالفین کی فائرنگ سے پشتو گلوکار جاں بحق ہو گئے۔

صوابی میں مخالفین نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو قتل کردیا، مقتول کے بھائی کے مطابق نمازِ جمعہ پڑھنے مسجد میں داخل ہوئے تھے کہ اچانک مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت شاہ شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد وہ فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا جس طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمی بچہ گلوکار کا بھتیجا ہے۔ کفایت شاہ کے بھائی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔