کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: پشاور کے 5 وارڈ میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

Published On 03 September,2021 10:25 am

پشاور: (دنیا نیوز) کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے پشاور کے پانچ وارڈز میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے جھنڈے اور بینزر آویزاں کر دیئے۔

پشاور کے پانچ وارڈز میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مجموعی طور پر 45 امیدوار میدان میں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، پاکستان راہ حق، قومی وطن پارٹی سمیت آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ شہری بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

12 ستمبر کو صوبے کے 11 کنٹونمنٹ بورڈز کے 37 وارڈز میں جنرل نشستوں پر انتخابات ہونگے۔