'پی ٹی آئی نے گزشتہ دور میں ایک ارب درخت لگائے، جلد عوام کے سامنے مفصل رپورٹ رکھیں گے'

Published On 26 August,2021 11:36 am

پشاور: (دنیا نیوز) کامران بنگش نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ دور میں ایک ارب درخت لگائے، کئی انقلابی اقدامات کیے، جلد ہی عوام کے سامنے مفصل رپورٹ رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے پشاور سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر زراعت محب اللہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے واٹر ایکٹ بنایا، پہلی دفعہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، آئندہ نسلوں کے لیے پروگرامات شروع کیے ہیں، 66 کروڑ درخت قیام پاکستان سے لگائے گئے تھے، پی ٹی آئی نے گزشتہ دورمیں ایک ارب درخت لگائے، خیبر پختونخوا حکومت اب ڈھائی ارب درخت لگائے گی۔

کامران بنگش نے حکومت کو تین سالہ کارکردگی پر مبارک باد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ ایگریکلچر یونیورسٹی کا بھی عمران خان افتتاح کریں گے۔