اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےپاکستان کا میڈیا خطے کا آزاد ترین میڈیا ہے۔جرمنی کے فلم ساز اور ڈرامہ پروڈیوسرز پاکستان آئیں اورہمالیہ کی خوبصورتی دریافت کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک کی ملاقات ہوئی۔ فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیراطلاعات نے کہاجرمنی کے فلم ساز اور ڈرامہ پروڈیوسرز پاکستان آئیں اورہمالیہ کی خوبصورتی دریافت کریں۔ جرمنی کی فلم اور ڈرامہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ زوم میٹنگ کا انعقاد ہونا چاہئے۔ پاک جرمنی تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور کثیر الجہتی تعاون پر مبنی ہیں۔
وفاقی وزیر نے مغرب میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ ہم آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں، نفرت انگیز تقاریر عالمگیر سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہیں۔تمام ممالک کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نفرت انگیز تقاریر کی اجازت نہ دیں
جرمن سفیر نے کہا کہ جوائنٹ وینچرز سے سیاحت اور علاقے کی خوبصورتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔صحافیوں کے تحفظ کے بل کو حتمی شکل دینے کیلئے موجودہ جمہوری حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔