لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکارعاصم اظہر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کے لیے کچھ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ تک بند رہے۔ کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھل تو گئے لیکن اب ایک بار پھر تیسری لہر اور بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے کھلنے اور بند ہونے کی وجہ سے طالبعلموں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔ طالبعلم گزشتہ ایک برس سے اسکولز بند ہونے اور کھلنے کی وجہ سے اپنی تعلیم صحیح طرح سے جاری نہیں رکھ سکے ہیں۔ طلبا کی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر اب میدان میں کود پڑے ہیں۔
عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مہلک بیماری کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بار بار بند کرنے اور کھولنے کی وجہ سے طلبا واقعتاً پریشان ہوچکے ہیں۔
Students have really been disturbed due to the ongoing pandemic causing the institutes to close/open again & again. I personally know some students that haven’t been able to complete their syllabuses as well. Please kuch karain aur bacho ka saath dain. @Shafqat_Mahmood
— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 5, 2021
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر کچھ ایسے طالبعلموں کو جانتا ہوں جو اپنا نصاب بھی مکمل نہیں کرسکے ہیں۔ وزیرتعلیم شفقت محمود سے استدعا ہے براہ مہربانی ’کچھ کریں اور بچوں کا ساتھ دیں۔