گلوکار شہزاد رائے نے مداحوں کو چیلنج دیدیا

Published On 06 February,2021 04:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار شہزاد رائے نے مداحوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس چیلنج کو پورا کرکے مجھے ویڈیو بھیجیں۔

شہزاد رائے نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک ٹانگ کو پکڑ کر کود رہے ہیں دیکھنے میں یہ کافی خطرناک اسٹنٹ لگ رہا ہے۔

شہزاد رائے نے اپنے تمام فالوورز کو چیلنج دیتے ہوئے کہا اگر آپ یہ کرسکتے ہیں تو مجھے اس کی ویڈیو بنا کربھیجیں یہ آپ کے لیے چیلنج ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کو اسٹنٹ کرتے وقت احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں لوگ شہزاد رائے کے اس کرتب کی نہ صرف تعریف کرتے رہے بلکہ کچھ لوگ تو حیرانی سے پوچھ بیٹھے کہ شہزاد رائے بھائی نے کون سا جوانی کا چورن کھا لیا ہے پوری قوم کی سمجھ سے باہر ہے۔ جب کہ بہت سے لوگوں نے ان کا چیلنج قبول کیا۔