اداکارہ مہوش حیات کی نئی تصویر نے سب کے دل جیت لیے

Last Updated On 12 May,2020 07:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات یوں تو دنیا بھر میں اپنا نام کما چکی ہیں، اس دوران ان کے مداحوں کی بڑی تعداد اداکارہ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ کے منتظر رہتے ہیں۔ایسے میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنے متعلق گاہے بگاہے مداحوں کو آگاہی دیتی رہتی ہیں۔

اسی حوالے سے انسٹا گرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، یہ تصویر انسٹا گرام پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہو گئی ہے اور ان کی اس دیدہ زیب تصویر نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

 تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے، جس تصویر کوشیئر کیا ہے، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے گلابی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، اس تصویر کی ایک اور خوبصورت چیز یہ بھی ہے کہ جس جگہ پر یہ تصویر انہوں نے اتروائی ہے اس کے عقب میں چند خوبصورت پینٹنگز بھی لگی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کے چاہنے والے یہ سمجھ رہے ہیں کہ مہوش حیات پینٹنگز سے بھی خاص لگاؤ رکھتی ہیں، اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے یہ تصویر انہوں نے اپنے گھر کے صحن میں اتروائی ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر کے بعد صارفین کی بڑی تعداد تصویر کے نیچے تاثرات کا اظہار کیا، کچھ لوگوں نے لکھا کہ ماشاء اللہ آپ بہت خوبصورت ہیں، جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ تصویر بہت ہی اعلیٰ ہے۔

مزید برآں چند روز قبل ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر بھی اداکارہ نے اپنی والدہ کیساتھ تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میرے لیے ہر دن ماؤں کا عالمی دن ہے۔

انسٹا گرام پر انہوں نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں آپ کی وجہ سے ہوں۔ میں آپ کا حقیقی عکس ہوں اور آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں۔ مجھے آپ سے لا محدود پیار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کیپشن لکھا تھا کہ صبر اور دعا میں مدد طلب کرو۔

یاد رہے کہ چند روز قبل تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طرح سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا تھا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئر کرنے والی سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی اداکارہ نے اپنی ایک خوبصورت اور دلکش تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’سب سے پاکستان‘۔

اداکارہ کی طرف سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے ان الفاظ کو بہت پسند کیا اور اس پر انہیں خوب داد بھی دی۔